جہاں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے اہم شاہراہوں کی تعمیرِ نو کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، وہیں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) بھی کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف علاقوں میں بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں مصروف ہے۔
اس سلسلے میں سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 5 میں نیول ہاؤسنگ اسکیم کی سڑکوں کی مرمت اور استرکاری، ڈیفنس فیز 2 کمرشل ایریا، فیز 2 ایکسٹینشن اور دیگر علاقوں میں سیوریج اور گیس لائنوں کی وجہ سے کھدی ہوئی سڑکوں کی استرکاری اور اس کے ساتھ ساتھ ساوتھ پارک ایونیو اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی پیوندکاری ( پیچ ورک )شامل ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت پر کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔