خیابان سحراور دیگر سڑکوں کی کارپیٹنگ کا فائنل مرحلہ شروع

خیابان سحر، خیابان شہباز، خیابان شاہین اور خیابان بادبان پر کارپیٹنگ کے آخری مرحلے کا آغاز

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے خیابان سحر، خیابان شہباز، خیابان شاہین اور خیابان بادبان پر بھی کارپیٹنگ کا ابتدائی مرحلہ جسے تکنیکی زبان میں بیس کورس بائنڈر کہا جاتا ہے اسے مکمل کرنے کے بعد اب کارپیٹنگ کا آخری مرحلہ، ویئرنگ کورس ، شروع کردیا گیا ہے۔ ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ خیابان ہلال، خیابان بدر اور خیابان محافظ پر بھی کارپیٹنگ کی فائنل تہہ ڈالی جارہی ہے۔
پہلے مرحلے کی طرح سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایات اور رہنمائی میں اس مرحلے میں بھی کام کے اعلی معیار، بروقت تکمیل اور رہائشیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ صرف کارپیٹنگ تک محدود نہیں ہے اس میں فٹ پاتھوں کی تعمیر، گرین بیلٹس میں پودے لگانا، سڑکوں کی تزئین و آرائش، لین مارکنگ اور دیگر جدید تعمیراتی اقدامات بھی شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں پانچ مرکزی شاہراہوں جن میں خیابانِ بحریہ، خیابانِ شجاعت، 26 اسٹریٹ، خیابانِ اتحاد اور کمرشل ایونیو شامل ہیں ان پر کام مکمل کیا گیا تھا۔
رہائشیوں کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں اعلی معیار کی سڑکوں کی تعمیر کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں