کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع نیوی ہاؤسنگ اسکیم میں حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکوں پر لین مارکنگ کی گئی ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے نیوی ہاؤسنگ اسکیم کی سڑکوں پر مہارت کے ساتھ لین مارکنگ کا کام انجام دیا۔ لین مارکنگ سے سڑکوں پر آمدورفت کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جا ری ہیں۔