سیوریج نظام کی بہتری کے لیے سی بی سی متحرک

ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی 4th سن سیٹ اسٹریٹ پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی 4th سن سیٹ اسٹریٹ پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے ساتھ مین ہولز کی تعمیر بھی شامل ہے۔سیوریج لائن کی تبدیلی سے علاقے میں نکاسیٔ آب کے نظام میں مزید بہتری آئے گی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر انداز میں انجام دینے میں مدد ملے گی۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کلفٹن کنٹونمنٹ کے مختلف مقامات پر سیوریج نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ میں صاف اور صحت مند ماحول اور اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں