سیوریج کے مسائل حل کرنے کے اقدامات جاری

سی بی سی کی جانب سے ٹوٹی ہوئی سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مختلف مقامات پر سیوریج کی ٹوٹی ہوئی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کا کام جاری ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں 12 انچ قطر کی پائپ لائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے اور شہری مسائل کی شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں