کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مختلف مقامات پر سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام جاری ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور مون سون بارشوں کے دوران کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی سلسلے میں ڈی ایچ اے فیز 7، خیابان بادبان لین 15 میں بھی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔
سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی رہنمائی میں سی بی سی کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔