اسٹریٹس کو بہتر رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات

ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی 14ویں کمرشل اسٹریٹ پر سڑک کی مرمت ، پیورز لگانے کا کام جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (ای آر ٹی) کی جانب سے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن کی 14ویں کمرشل اسٹریٹ پر سڑک کی مرمت اور پیورز لگانے کا کام جاری ہے۔ سی بی سی کے اس اقدام سے اسٹریٹ میں آمدورفت میں آسانی ہوگی اور اسے صاف رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
عام طور پر سڑکیں نکاسی آب، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات کی لائنوں کی مرمت یا تبدیلی اور بارشوں کے باعث خراب ہو جاتی ہیں ۔تاہم سی بی سی کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ایسے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سی بی سی کی جانب سے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی قیادت میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں