سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار سکندر بخت نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے نئے اور منفرد نیوز لیٹر کے اجرا کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہترین اقدام قرار دیاہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انھوں نے سی بی سی کے سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیوز لیٹر میں نہایت خوبصورتی سے سی بی سی کی کاوشوں کو پیش کیا گیا ہے۔
حال ہی میں جاری کردہ نیوز لیٹر میں سی بی سی کی ترقیاتی سرگرمیوں، بلخصوص سڑکوں کی تعمیر نو اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے رہائشیوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی میں سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔