کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (CBC) کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں ایک اور اہم اقدام۔ اب شناختی کارڈ کی تجدید اور اسی نوعیت کی دیگر سہولیات کے لیے سی بی سی دفتر میں نادرا کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
یہ کاؤنٹر سی بی سی دفتر میں قائم سی بی کیئر (CBCARE) سینٹر میں کام کر رہا ہے، جہاں شناختی کارڈ کی تجدید کے علاوہ اس کی ری پرنٹ، منسوخی اور ساتھ ہی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کے اجرا جیسی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ نادرا دفتر سے رجوع کرناہوگا۔