مچھروں کے خلاف مہم

ڈیفنس، کلفٹن میں جراثیم کش اسپرے جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مختلف علاقوں میں مچھروں، مکھیوں اور دیگر بیماری پھیلانے والے کیڑوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔ اس اسپرے کا مقصد ڈیفنس اور کلفٹن کے مکینوں کو ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ سی بی سی نے اس سلسلے میں ماہانہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم، غیر موافق ہوا کی صورت میں متعلقہ دن کا اسپرے منسوخ کیا جا سکتا ہے، جو بعد میں کسی اور دن مکمل کیا جائے گا۔
اس اسپرے مہم کی نگرانی سی بی سی کے پبلک ہیلتھ آفیسر محمد فاروق کر رہے ہیں۔
اس ماہ کے شیڈول کے مطابق ان علاقوں میں ڈیفنس کے فیز 1، 2، 2 ایکسٹینشن، فیز4، ہزارہ، جمہوریہ، پارسی اور PNT کالونی،اے اور بی مارکیٹ، چوہدری خلیق الزماں کالونی، فیز 5، نیلم کالونی، فیز 5 ایکسٹینشن، سی ویو اپارٹمنٹس، فیز 7 اور فیز 7 ایکسٹینشن، فیز 6، کلفٹن بلاک 8 اور 9، دہلی کالونی اور پنجاب کالونی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں