مچھروں کی شامت

کلفٹن کنٹونمنٹ میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرےمہم جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) نے وسیع پیمانے پر اپنے زیر انتظام علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اسپرے مہم کا مقصد مچھروں، مکھیوں اور دیگر بیماری پھیلانے والے کیڑے مکوڑوں کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنا اور رہائشیوں کو ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
سی بی سی نے اس سلسلے میں ماہانہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم، غیر موافق ہوا کی صورت میں متعلقہ دن کا اسپرے منسوخ کیا جا سکتا ہے، جو بعد میں کسی اور دن مکمل کیا جائے گا۔
اس اسپرے مہم کی نگرانی سی بی سی کے پبلک ہیلتھ آفیسر محمد فاروق کر رہے ہیں۔
سی بی سی سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک کی سربراہی میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے مکینوں کو ایک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔
اس ماہ کے شیڈول کے مطابق ان علاقوں میں ڈیفنس کے فیز 1، 2، 2 ایکسٹینشن، فیز 4، ہزارہ، جمہوریہ، پارسی اور PNT کالونی، اے اور بی مارکیٹ، ڈیفنس گارڈن اور بکشاں ولیج، چوہدری خلیق الزماں کالونی، فیز 5، نیلم کالونی، فیز 5 ایکسٹینشن، سی ویو اپارٹمنٹس، فیز 7 اور فیز 7 ایکسٹینشن، فیز 6، فیز 8، کلفٹن بلاک 8 اور 9، دہلی کالونی اور پنجاب کالونی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں